پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 75 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 10025 روپیہ من تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پیر منگل کی پیمنٹ پر 10100 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر بند ہونے کی وجہ سے چمن کوالٹی ماش کی آمد رک گئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ اس دفعہ چمن ماش کی فصل بھی کمزور ہے جس کی وجہ سے ایس کیو کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے اور مال کی پورٹ سے کلئیر ہونے کی رفتار بھی سست ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ 965 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 9275 تک پڑتا ہے۔