پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 8000/8010 جیسے حالات تھے۔ اکتوبر کے سودے 8055 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج سندھ شوگر کین کنٹرول بورڈ کی میٹنگ تھی۔ جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی ہے۔ کسان گنے کا ریٹ 325 کہہ رہے ہیں جبکہ ملیں 275 کی باتیں کر رہی تھیں۔ تاہم ملز کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ایکسپورٹ کی اجازت نہ ملیں تو ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔