پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2300 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن پر 5700/5750 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹاکسٹ شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ فیڈ ملز بھی خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اگر فیڈ ملز پیچھے ہٹ جائیں تو شاید 100/50 روپیہ من کا مندہ آ جائے ورنہ نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ریٹوں میں اگر خشک مال ملے تو خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے