پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 3/5 روپیہ کلو مزید کمزور ہوا ہے اور 152/154 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈلوری والے مالوں کے۔ جہاز والے مال کے 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کراچی پورٹ پر 222 کنٹینر کالےچنے کی آمدن تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 6550 جبکہ فیصل آباد 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 25 پیسے بہتر ہوا ہے اور 221.5 پیسے تک ہے انٹر بینک میں۔