پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان منڈی میں دوپہر کے اوقات میں 12800/12900 جیسے حالات ہیں جبکہ شام کے اوقات میں 13200/400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اس وقت ریٹیل میں حیدرآباد اور سکھر میں بھرپور گاہکی ہے جبکہ ملتان میں زیادہ تر ٹریڈرز اپنا اپنا مال ہی فروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کی مارکیٹ اس وقت گرم نظر آرہی ہے۔