پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25/30 کمزور ہوگئی تھی اور 7940 تک کام ہوے تاہم اس وقت دوبارہ مارکیٹ گرم ہوئی ہے اور 7965/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جن لوگوں نے ستمبر کے سودے سروں پر فروخت کئے ہوے تھے ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں کوور نہیں کر پا رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ مضبوط ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب ی ملیں ابھی سیلنگ کے موڈ میں نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔