پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12500/600 جبکہ باریک تل 11500/600 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی سے ٹریڈرز کو پیمنٹ کھل کر نہیں مل رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی جو فصل اکتوبر نومبر میں آتی ہے وہ 25/30% سے زیادہ نہیں ہے۔ جبکہ پنجاب میں سمر کراپ جس کو ہاڑو فصل کہتے ہیں وہ بارشوں سے کافی خراب ہو گئی ہے کوالٹی اتنی مزے دار نہیں آرہی ہے جبکہ جو فصل اکتوبر نومبر میں آے گی وہ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ اس وقت جو بھی آمد ہو رہی ہے ساری فروخت ہو جاتی ہے کچھ کراچی والے لے جاتے ہیں اور کچھ کوئٹہ والے لے جاتے ہیں۔ پاکستان کی لوکل ڈیمانڈ بھی 15 اکتوبر تک شروع ہو جاے گی۔ پاکستان میں بھی سردیوں کی سوغات میں کافی تل استعمال ہوتا ہے۔