+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 18 2026 18:00:40
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج مصر میں آمد شروع ہو گئی ہے۔ 10000/10500 پاؤنڈ فی اردب تک کام ہوے ہیں۔ مصر میں اردب 160 کلو کو کہتے ہیں تاہم منڈی میں 169 کلو کے حساب سے بولی ہوتی ہے۔ یوں سمجھ لیں 2.25 کلو فی من کاٹ لیتے ہیں دوکاندار۔ یعنی 169 کلو مال لیتے ہیں اور 160 کلو کے پیسے دیتے ہیں کسان کو۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا کیلئے 1350 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پچھلے دنوں 1375 تھا۔ آج مزید بھی بیچ تھی مصر سے لیکن پاکستان ابھی خریدار نہیں بن رہا ہے مصر سے کیونکہ پاکستان کی مارکیٹ کافی نیچے ھے مصر سے۔ پاکستان میں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن کے سودے 15700 تک ہیں۔ ان کو اگر ڈالروں میں کنورٹ کریں تو یہ 1251 ڈالر بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پلانٹوں کا بہترین مال 14800 تک ھے اس کو اگر ڈالروں میں کنورٹ کریں تو یہ 1180 ڈالر بنتا ہے اس لئے فل الحال لوگ مصر کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔