+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 14 2026 15:46:19
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن فارمر ڈریس مال 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے کام کاج نہیں ہے۔ تاہم لوکل میں بیچ کوئ نہیں ہے اور انویسٹرز گاہک ہیں۔ لوکل میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایم ایس سی شپنگ لائن معطل ہو گئ ہے۔ اس میں جو مسور اور کالے چنے کے سودے ہوئے تھے سیلرز کے پاس دوبارہ ڈاکومنٹس جا رہے ہیں۔ ٹریڈرز کے کافی پرانے مال بھی اب تک نہیں آئے ہیں۔ جو مال پہلے سے لوڈ ہوئے تھے اور دوسرے ٹرانزٹ پورٹس پر مال پڑے ہوئے ہیں اب ان پر شپنگ کمپنیاں مزید اخراجات لگا رہی ہیں۔ حالانکہ ٹریڈرز کے دو تین چار ماہ پرانے مال بھی ہیں۔ جو مال دبئی پہنچ گئے ہیں وہ ٹریڈرز وہیں سیٹل کروانے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ مال پاکستان منگوانے میں زیادہ اخراجات آئیں گے۔ شپنگ کمپنیوں نے لوٹ مچائی ہوئ ہے۔ اور جو مال پاکستان آنا ہے تاخیر کے ساتھ ساتھ شپنگ کمپنیاں مزید 1500 سے 2000 ڈالر کنٹینر کا مانگ رہی ہیں پاکستان بھیجنے کے لیے۔ فل حال بین القوامی سیاسی حالات اور نقل و حمل بہت زیادہ متاثر ہے خصوصاً گلف ممالک کی۔ جب تک حالات واضح نہیں ہوتے امپورٹرز لوکل میں مال نہیں بیچیں گے۔