+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 06 2026 15:28:50
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ شوگر ملز 14400 رمضان 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14250 بھون 14275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے گاہکی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ صرف دکان دار جن کا کام روزانہ کا ہے وہ تھوڑا بہت مال خریدتے ہیں باقی انویسٹرز خریدار نہیں ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14350 کشمیر سورج 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اے کے ٹی ڈھرکی وغیرہ کا بھی یہی ریٹ ہے۔ 3 مل فروری کے سودوں کے بھی 14050 روپیہ کوئنٹل کی بیچ ہے گاہکی کمزور ہے۔ زیریں سندھ بھی ساہنگھڑ مہران فاران وغیرہ کا 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اومنی گروپ بغیر سٹیکر والی 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بغیر سٹیکر والے مال پنجاب کے ٹریڈرز نہیں خریدتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ گنے کا ریٹ بھی جنوبی پنجاب میں ملز نے دوبارہ کم کیا ہے 425/450 تک ہے۔ یکم فروری تک کے ڈیٹا کے مطابق 42 لاکھ ٹن تک چینی پاکستان بن چکی ہے۔ اور رواں سیزن 71/72 لاکھ ٹن سے بھی زائد پیداوار بننے کے امکانات ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹے باز لگے ہوئے ہیں اور حاضر ریٹوں میں ہی فروری کے سودے بیچے جا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔