+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2026 12:22:22
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مالوں کے 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مالوں میں نمی زیادہ ہے۔ تھل میں دوبارہ بارشیں ہوئ ہیں۔ جس کی وجہ سے مالوں میں نمی جا نہیں رہی ہے اور مزید بارشوں سے کوالٹی مزید ہلکی ہوئ ہے۔ اب آگے مال اتنے نہیں ہیں 20/30 پرسنٹ مال رہتے ہیں۔ ان کی بھی بارشوں کی وجہ سے کوالٹی ہلکی ہو گئ ہے۔ اچھے مال 80/85 پرسنٹ والے 13000/100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں گاہک بن جاتا ہے جبکہ اچھے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔