پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12500/12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500/600 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ عمر کوٹ لائن سے 14200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مال اکا دکا ہیں اسی لیے ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔ آگے ڈھائی تین ہفتوں تک نئی آمدن شروع ہو جائی گی۔