پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے تیز ہوئی ہے اور 106 کا خریدار بن گیا ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ ڈالر ضرور انٹر بنک میں کم ہوا ہے لیکن ایمپورٹرز فل الحال رشیہ سے بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر 15 جون تک بکنگ نہیں ہوئی تو اسکے بعد اگر بکنگ کرائیں گے تو وہ مال اگست کے آخر یا ستمبر میں آئیں گے تو لوکل مارکیٹ میں خلا پیدا ہو جاے گا۔ لوکل مارکیٹ میں ڈیڑھ ماہ کا مال ہے اس لئے لوکل مارکیٹ میں شارٹیج بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے باوجود انویسٹرز خریدار ہیں۔