+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 19 2025 16:39:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کل کام 8500 روپیہ من تک ہوئے ہیں۔ آج جمعہ ہے پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بھی 281.5 کے لیول پر رکا سا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے کیونکہ امپورٹرز کے اوپر ریٹوں والے مال ہیں اور نئے مال میں 2.5/3 ماہ لگ جائیں گے آنے میں۔ لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا کراپ بمپر ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا شروع میں ہمیشہ جھوٹ ہی بولتا ہے۔ پچھلی بار بھی آسٹریلیا کی فصل کا شروع میں 1.4/1.8 ملین میٹرک ٹن کی کراپ کا تخمینہ بتا رہے تھے لیکن نکلی 2.4 سے بھی زیادہ ہے۔ شروع میں جتنی کراپ بتاتے ہیں اس سے ڈبل ہی نکلتی ہے۔ اس لیے اب آسٹریلیا پر کوئ یقین ہی نہیں کر رہا ہے اور فارورڈ میں ریٹ کم ہونے کے باوجود بھی امپورٹرز میں ڈر ہے۔ انڈیا بھی دوگلی پالیسی اپناتا ہے یعنی کے پکی چال واضح نہیں ہونے دیتا اور ریٹ کم کر کے خریدتا ہے۔ ممکن ہے انڈیا اس بار بھی مال خریدے۔ لیکن انڈیا کی خریداری کے باوجود بھی سپلائ زیادہ ہے آسٹریلیا میں۔ دوسری جانب عموماً دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کوئ آئٹم سستا ہونے کی وجہ سے زیادہ لالچ کی وجہ سے ٹریڈرز اندھا دھند مال منگوا لیتے ہیں اور مالوں کی زیادتی کی وجہ سے پھر پڑتے سے بھی 20/30 روپیہ کم میں مال فروخت ہو رہے ہوتے ہیں۔ اور اس بار تو جہازوں میں لالچ چل رہی ہے۔ جس کسی بڑے امپورٹر کو 20 ڈالر کم کر کے جہاز ملتا ہے جھٹ سے بک کروا لیتا ہے۔ پچھلے سے پچھلے سال بھی جب لوکل پاکستان میں فصل شروع ہوئ تو آسٹریلیا سے پڑتا 170 روپیہ کلو کا تھا اور لوکل 140 میں ریٹ چل رہا ہے۔ اس لیے بکنگ میں ریٹ تو کافی کم ہے لیکن محطاط رہ کر کام کرنا چاہیے۔