+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 18 2025 18:15:34
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10554روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال کافی ٹائم سے لوکل مارکیٹ پڑتے کے بالکل ساتھ ہے۔ زیادہ فرقہ نہیں ہے۔ دوسری جانب انڈیا ماش کی فصل تو شارٹ ہے لیکن مدیھہ پردیش کے علاقے داموہ میں فل حال لوکل آمدن شروع ہے۔ 2500/3000 بوری کی آمدن تھی اور انڈین لوکل ریٹوں میں 5500/6000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ موئسچر ابھی 15/18% تک ہے اور پچھلی بار کی نسبت کوالٹی اچھی ہے۔ دوسری جانب انڈیا 2 ستمبر سے لے کر 14 ستمبر تک برما سے 750 کنٹینر جبکہ برازیل سے 795 کنٹینر تک آمدن ہوئ ہے چینائ پورٹ پر۔ دوسری دالوں سے اگر موازنہ کیا جائے تو آگے فارورڈ کے سودوں میں دال چنا دال مسور اور ییلو پیس کا ریٹ اس کے مقابلے میں کافی کم ہے جو کہ ڈیمانڈ پر بھی اثر ڈال سکتی ہیں۔ دوسری دالوں کا ریٹ ماش کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے اس بار امپورٹرز زیادہ کھل کر ماش کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔