پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 10725 گودام کے مال 10750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایس کیو کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 11250 چمن ماش چھنائی والے مال 11700 جبکہ حیدرآباد منڈی میں چمن کچے مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن ماش کی گاہکی اچھی ہے۔ بکنگ ایس کیو کوالٹی 880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔