پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور دادو کوالٹی 6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔
ہائبرڈ جوار کیوری 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔
سدا بہار جوار ملتان منڈی میں نئے مال 5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں آج بارش کی وجہ سے بولی نہیں ہوئی ہے 4700 روپیہ من تک ہی ریٹ ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔