پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 199 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئی ہے اور ستمبر شپمنٹ 605 ڈالر نومبر دسمبر شپمنٹ 575 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 605 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 186.22 جبکہ 575 ڈالر والا 176.99 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔