پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9350/9450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئے سیالو مالوں کی آمدن شروع ہے فلحال تھل کے سٹاکسٹ گاہک ہیں جسکی وجہ سے بازار بہتر ہے تاہم جہاں سٹاکسٹ کی خریداری رکے گی قیمتوں میں دوبارہ نرمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔