پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ حمزہ آر وائ کے کے 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ کے 17175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بڑے ڈیلرز تو مال کھل کر نہیں بیچ رہے ہیں اور ریٹ بھی زیادہ مانگتے ہیں۔ بازار میں جو تاریخوں والے سودوں کے کام ہوئے ہیں ان کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے جس وجہ سے سیلنگ آجاتی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔