پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن پر 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 11000/11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن پر 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کے باریک مال کراچی پہنچ میں 10600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔