پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کل رات کے اوقات میں مارکیٹ گرم تھی اور 9900 روپیہ من تک کام ہو گئے تھے۔ تاہم ابھی 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک ہےبیچ انتہائ کم ہے۔ڈالر بھی انٹر بینک میں 216 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 27 کنٹینر کی آمدن تھی۔ دوسری جانب بکنگ 1055 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ یہ بکنگ سنگاپور وغیرہ سے مل جاتی ہے۔ تاہم برما سے بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔