پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 150 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 6300/6400 جیسے حالات بن گئے ہیں پاک کموڈیٹیز کی مونگ کے ایک بہت بڑے انویسٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت فیصل آباد کے بروکر صرف ریٹ دے رہے ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ کل اور پرسوں مونگ کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے۔ جبکہ 24 سے 26 اگست کو بھی بارش متوقع ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔