+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 26 2025 13:13:07
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10200/300 روپیہ من تک ریٹ بن گئے ہیں۔ فل حال دکان دار تھوڑا تھوڑا دکانداری کے لیے مال خرید لیتے ہیں۔ تاہم کوئ زیادہ کھل کر گاہکی نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ پوری دنیا کی مونگ کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے پیچھے چلتی ہے اور انڈیا میں بھی اس سال گرمیوں کی دالوں کی فصل کی بیجائ زیادہ ہے۔ 16 مئ تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں دالوں کی بیجائ اس سال 23.75 لاکھ ہیکٹئر پر ہے جو کہ پچھلے سال 21.18 لاکھ ہیکٹئر پر تھی۔ پچھلے سال کی نسبت 2.57 لاکھ ہیکٹئر زیادہ ہے۔ مہاراشٹرا میں اس سال مونگ کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 77% زیادہ ہے۔ پچھلے سال مہاراشٹرا میں مونگ کی بیجائ 11777 ہیکٹئر پر تھی اس سال 20441 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی دالوں کی 90% بیجائ ہو گئ ہے جو کہ 10.21 لاکھ ہیکٹئر ہے اس سال مدیھہ پردیش میں 13 لاکھ ہیکٹیر تک متوقع ہے۔ مونگ کی سب سے زیادہ کاشت نرمڈاپورم میں ہوئ ہے جو کہ 2.5 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ انڈیا میں دالوں کی کاشت زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی جزبات ٹھنڈے ہیں۔