پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ شیخو پورہ اور واہنڈو کی منڈیوں میں بارش ہو گئ۔ جو فصل کھیتوں میں کھڑی ہے اس کی کوالٹی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہی وجہ ہے دوپہر کو مصر کے مالوں کا ہم نے 22800 میں کام کیا تھا تاہم اس وقت 23500 کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے 24000 سمجھنا چاہیے۔ مصر بھی دو دن پہلے 1650 ڈالر تھا آج مصر سے بھی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔