پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو دن کے اوقات میں 150 روپیہ من کمزور تھی اور 9450 روپیہ من جیسے حالات بن گئے تھے تاہم ابھی دوبارہ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں لوگ گھبراہٹ کی وجہ سے نفع پکا کر رہے ہیں۔ بکنگ بھی کمزور ہو گئ تھی اور ڈالر بھی کمزور ہو گیا تھا۔ اس لیے یک دم مارکیٹ میں کافی تگڑی کریکشن آئ ہے۔ تاہم جہاں کہیں نیچے اچھی ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔