پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 220.5 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 227/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 9050/9100 ملتان منڈی میں 8900 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ریٹیل میں دالوں کی گاہکی بھی سست ہے اور کٹنگ والے سودے بھی آ جاتے ہیں۔