پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 16300/400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی نرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈ وار کی وجہ سے کروڈ آئل کی قیمتیں کافی کم ہوئ ہے۔ دو دن میں 11 ڈالر کم ہو کر 59 ڈالر تک ریٹ آگیا ہے۔ چونکہ گوارے کا آئل رگنگ کمپنیوں میں آئل رگ کرنے میں استعمال ہوتا ہے اس لیے جب کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو گوارے کی قیمتوں میں بھی کمی آتی ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔