پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 50 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہے اور 10500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مشین کلین مالوں کے پہنچ میں 4450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کاؤنٹر میں تو وکرا سلو ہے تاہم اوپر لیول پر سٹاکسٹ ساتھ ساتھ مال لے جاتے ہیں۔