پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 114 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 126 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال آمدن کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کے کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ییلو پیس پر پر زیرو ڈیوٹی کی مدت بڑھا کر 31 مئ تک کر دی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کے انڈین حکومت کی طرف سے امپورٹ کی بھی اجازت مل جائے گی 31 مئ تک۔ یہ انڈیا کی ییلو پیس کی زیرو ڈیوٹی پر ساتویں ایکسٹنشن ہے۔ انڈیا نے 7 دسمبر 2023 کو ییلو پیس کی امپورٹ پر ڈیوٹی زیرو کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ییلو پیس چنے کا بہت بڑا متبادل ہے اور اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے انڈین پرائس مانیٹری ادارے زیادہ سے زیادہ سٹاک میں رکھنا چاہتے ہیں۔