پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل دن میں بازار تیز ہو گیا تھا تاہم شام میں دوبارہ حاضر جنوبی پنجاب کی ملیں 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 16365 تک کام ہو کر دوبارہ 16265 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے لیکن ریٹ جیسے جیسے تیز ہو رہا ہے تھوڑا تھوڑا ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ کھانا شروع کر دینا چاہیے۔ آخری ریٹ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ملز بھی آگے فارورڈ کر کے مال بیچ رہی ہیں۔ ڈیلرز بھی ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ موقع دے گی آگے جہاں کہیں بھی مارکیٹ میں کریکشن آئے وہاں کام کرنا چاہیے۔ چاہے مزید پیسے پڑ کر ہی کریکشن آئے اب زیادہ لالچ نہیں کرنی چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ میں تھوڑا تھوڑا مال فروخت کرنا چاہیے۔