پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 2800 روپیہ جبکہ ملتان منڈی میں 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3100 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ آگے وکرے کے وقت مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔
ہائبرڈ جوار گنگا 280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5250/5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔