پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 14715/20 جبکہ مارچ کے سودے 15415 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اگر حاضر میں ڈیمانڈ کھل کر نہ نکلی تو ہو سکتا ہے فروری کے سودے کٹنے کے ٹائم مارکیٹ دباؤ میں چلی جائے۔ کیونکہ مندے والے بھی فل زور لگا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر ڈیمانڈ اگر بھرپور نکلتی ہے تو پھر دباؤ سے نکل جانے گی۔ سارا دارومدار حاضر گاہکی پر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھاوانی شوگر ملز زیریں سندھ اپنے سیزن کی آخری کرشنگ کر کے بند ہو جانے گی۔ اس دفعہ ملیں پچھلے سال کی نسبت جلدی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔