پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال ایڈوانس پیمنٹ پر 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 216 روپیہ کلو جبکہ کیش پیمنٹ پر 218 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی والے مالوں کے 203 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ لوکل میں سپلائی زیادہ ہے جسکی وجہ سے امپورٹرز بکنگ میں دلچسبی نہیں لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ انڈیا کی لوکل کراپ بھی شروع ہے اور انڈین مارکیٹ بھی ٹوٹ رہی ہے اور بیکانیر منڈی میں 5987 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔