پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 44500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ بکنگ 40/50 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور بند عباس پورٹ کے لیے 2850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 38460 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔