پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 50/100 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور 2550/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 2850/2900 سبی 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج لائنوں پر آمدن شروع ہے فلحال گاہکی خاموش ہے۔
ہائبرڈ جوار گنگا اور لائن برانڈ کے 295/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/200 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 5500 سے 5600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 4 گاڑی تک کی تھی۔