پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 2650/2700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 2950/3000 سبی 3100/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ خشک مالوں کا تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جھاڑ کم ہے۔ ان ریٹوں میں تھوڑا تھوڑا مال خریدنا چاہیے۔
ہائبرڈ جوار گنگا اور لائن برانڈ کے 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 5700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج آمدن 50/100 گٹو تک کی تھی۔