پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل مال 11700/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا برازیل نمبر 1 کوالٹی مال 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بی گریڈ مال کے 11400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما مونگ کے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں تو ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں تاہم امپورٹ میں چونکہ مال آنے لگ گئے ہیں اس لیے لوکل مارکیٹ مین ریٹ بڑھ نہیں رہا ہے۔