پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل حاضر میں تو کام نہیں تھے چھٹی تھی تاہم فارورڈ جنوری کے سودوں میں 70 روپیہ کوئنٹل تیزی آئ ہے اور 12420 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے تھے۔ فارورڈ میں جن ٹریڈرز میں نیچے ریٹوں میں سر پر مال بیچے ہیں وہ پھنسے ہوئے ہیں اس لیے فارورڈ مارکیٹ میں کھینچ پڑی ہے۔ فل حال حاضر بھی مارکیٹ بہتر ہے وقتی بازار تھوڑا بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ چینی کا مجموعی ٹرینڈ تو جب پیداواری فگر سامنے آئیں گے پھر کلئر ہو گا۔