پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50/100 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے 5950/6000 جیسے حالات بن گئے ہیں 50 دن پیمنٹ پر 6350 تک کام ہوے ہیں۔ آج بھی مونگ کی کاشت کے بعض علاقوں میں بارش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے ہفتہ اتوار کو مونگ کے علاقوں میں مزید شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے مونگ کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مزید بارشوں سے مزید نقصانات کے امکانات ہیں۔ مونگ ثابت میں بھرپور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ کسی وقت بھی 6500 کے ہندسے کو چھو سکتی ہے کیونکہ لائن سے کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔