پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے حاضر ڈلوری مال کے 13250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ 8 دن پیمنٹ پر 13300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ تقریباً تمام ٹریڈرز کے ہی اوپر ریٹوں والے مال ہیں۔ جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں یک دم بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ان ریٹوں میں انویسٹرز بھی تھوڑا تھوڑا مال لے رہے ہیں۔ بکنگ 1075 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔