پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں مارکیٹ 300 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 8700/8800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ سٹاکسٹ مال خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ لائنوں پر بھی جو مال آتے ہیں بیوپاری مال رکھ نہیں رہے ہیں۔ مال نکال رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ مزید نرم نظر آ رہی ہے۔