پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 44000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بندر عباس پورٹ کے لیے 3270 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کوئٹہ منڈی میں 45280 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔