پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 138 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں حاضر ڈلوری والے مالوں کے جبکہ 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں آمدن جہاز والے مالوں کے۔ فل حال ریٹیل میں تو تھوڑے تھوڑے مال بک جاتے ہیں لیکن اوپر لیول پر سٹاکسٹ اور انویسٹرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ بکنگ کا پڑتا کم ہے۔ 405 ڈالر والی کراچی پورٹ پر 126.55 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب رشیا کی نئ کراپ تو اچھی ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندہ تیزی کا دارومدار انڈیا کی امپورٹ ڈیوٹی پر ہے۔