پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 196/197 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں بیچ انتہای کم ہے۔ امپورٹرز کے پاس مال نہیں ہیں۔ ایک ٹرالہ مشکل سے ملتا ہے۔ فل حال زیادہ کام تھل کے مالوں کا ہی ہو رہا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7775/7800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 50 دن پیمنٹ پر 8200 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 785/790 ڈالر جبکہ نمبر 1 کوالٹی 865 ڈالر فی ٹن اور نمبر 1 نیو کراپ 820 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ نیو کراپ کے انڈیا کے لیے 820 ڈالر تک کام ہوئے ہیں۔