پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن مسور جہاز والے مال 1 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 205 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ 10 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 755 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں نپر مسور نمبر 1 کوالٹی مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 228.14 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹیں پیمنٹوں کی تنگی کی وجہ سے بھی ڈاؤن ہیں۔ مارکیٹ میں پیسے کی شارٹیج ہے۔ ہر کوئ ٹریڈر کسی نا کسی سودے میں پھنسا ہوا ہے۔