پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3000 جبکہ سبی کوالٹی 3200/3300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ 50/100 روپیہ من تیز ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔
ہائبرڈ جوار گنگا 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پرولائن 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن مال بھی کم ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی 5600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔
تمام قسم کی جواروں میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔