پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 140 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے گاہکی سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 435 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 132.41 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بھارت حکومت نے ییلو پیس پر صفر امپورٹ ڈیوٹی کی مدت مزید دو مہینے بڑھا دی ہے۔ پہلے 30 اپریل تک تھی اب 30 جون تک ہو گئ ہے۔ انڈیا تقریباً 10 لاکھ ٹن تک ییلو پیس خدید چکا ہے اور مزید 5 لاکھ ٹن خریداری کرے گا۔