پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11200/300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کافی کمزور ہوئ ہے اور دو دن میں 17.5 روپیہ تیز ہوا ہے ڈالر انٹر بینک میں۔ اسی وجہ سے ایسکپورٹر حضرات گاہک ہیں۔ ڈالر کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے جو آئٹم امپورٹ ہوتے ہیں لوکل مارکیٹیں تیز ہیں اور جو آئٹم ایکسپورٹ ہوتے ہیں ان میں اچھی گاہکی ہے۔