Sorghum | جوار
Dec 27 2025
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Dec 09 2024 18:14:42 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مارکیٹ تیز ہے اور 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 14500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے۔ .
Dec 09 2024 18:13:45 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی 13800/900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور ہوئ ہے 1525/50 ڈالر کو ٹچ کر کے دوبارہ 1425 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل اور انٹرنیشنل دونوں مارکیٹیں رکی سی ہیں۔ .
Dec 09 2024 17:52:41 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی تھوڑی سست تھی۔ فیصل آباد منڈی میں بھی مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 8950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مسور ثابت بھی اکتوبر کے مہینے میں آمدن کم تھی۔ اکتوبر کے مہینے میں 357 کنٹینر نپر مسور کے، 85 کنٹینر کرمسن کے جبکہ جبکہ 15 کنٹینر رشین مسور کے آئے تھے۔ تاہم نومبر کے مہینے میں نپر مسور کے 524 کرمسن مسور 219 جبکہ رشین مسور 50 کنٹینر کی آمدن تھی۔ لوکل میں پائپ لائن میں مال ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Dec 09 2024 17:47:26 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کمزور ہے۔ ملتان منڈی میں 27000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گاہک خاموش ہے۔ ملتان نیچے کائونٹر میں ڈیمانڈ اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ .
Dec 09 2024 17:36:02 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو کیش پیمنٹ پر 261 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مالوں کے 238 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل منڈیوں میں 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 09 2024 17:33:24 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 118.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 125 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے لیکن لوکل میں سپلائ زیادہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں 992 کنٹینر آئے ہیں جبکہ اکتوبر میں 865 اور ستمبر میں 2124 کنٹینر آمدن ہے۔ اس کےسر علاوہ بلک میں بھی مال آیا ہے اور پشاور میں بھی افغان بارڈر سے بھی مال آ رہے ہیں۔ 20/25 دسمبر کو مزید بلک میں بھی آمدن متوقع ہے۔ .
Dec 09 2024 17:30:53 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 12150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر اکتوبر کے مہینے میں ماش ثابت کے 423 کنٹینر لگے ہیں جبکہ نومبر کے مہینے میں 181 کنٹینر لگے ہیں۔ چمن ماش بھی مال آ رہے ہیں فیصل آباد منڈی میں 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی گوداموں میں کافی مال پڑے ہوئے ہیں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیا ہوا ہے۔ سپلائ ہونے کی وجہ سے لوکل میں مارکیٹ پڑتے سے بھی نیچے ہے۔ .
Dec 09 2024 17:24:18 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ مال بک جاتے ہیں۔ تاہم ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال بھی بیچ رہے ہیں۔ .
Dec 09 2024 15:52:22 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 28000/28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 09 2024 15:42:05 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی ریگولر کوالٹی پورٹ کے مالوں کے 215/18 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 222/25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نومبر میں رشیا سے 961 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ بکنگ 680/90 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 240 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں آسٹریلیا سے 5 کنٹینرز کی آرایول تھی۔یوکرین 8 ایم ایم 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں کینیڈا سے 1 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ترکی ٹیٹ برانڈ 8 ایم ایم کے 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم ٹاپ نوچ 430/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں امیریکا 15 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 09 2024 15:31:20 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 400/500 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 14000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ .
Dec 09 2024 15:26:39 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 25000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Dec 09 2024 15:26:20 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 250 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15400/15600 جبکہ گولی دھنیا 15800/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 09 2024 15:25:50 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 45000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 09 2024 15:15:56 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 14000 روپیہ من جبکہ کراچی مارکیٹ میں 13800/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی سے ہے۔ نائجیریا مارکیٹ 50/100 ڈالر نرم ہے اور 1450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2024 15:06:29 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12250/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ماش ثابت ایس کیو کے 300 کنٹینرز اور ایف اے کیو کے 80 کنٹینرز کی آرایول تھی جبکہ نومبر کے مہینے میں ماش ثابت ایس کیو کے 423 کنٹینرز کی آرایول تھی۔ .
Dec 09 2024 14:57:15 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ مارکیٹ میں سپلائی زیادہ ہے۔ مارکیٹ دوبارہ نرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ییلو پیس کے 2124 کنٹینرز پورٹ پر لگے تھے جبکہ نومبر میں 868 کنٹینرز پورٹ پر لگے تھے۔ .
Dec 09 2024 14:56:40 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 215/16 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر میں مسور نپر کے 175 کنٹینر پورٹ پر لگے تھے نومبر میں 525 کنٹینرز جبکہ کرمسن مسور کے اکتوبر میں 183 اور نومبر میں 219 کنٹینرز پورٹ پر لگے تھے۔ .
Dec 09 2024 14:34:52 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5200/5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 2800 روپیہ من سے ریٹ اوپن ہوئے تھے تاہم ابھی 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جو ٹریڈر برسیم سے فارغ ہوچکے ہیں وہ اب چارہ جات کے بیچ کے گاہک بن رہے ہیں۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 09 2024 13:43:50 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون سنٹرل پنجاب رمضان العریبیہ 12650 سفینہ پاپولر 12575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور ڈی ڈبلیو اتحاد 12300 جبکہ یونائٹڈ ڈھرکی 12275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ کے سودوں میں 50/60 روپیہ کوئنٹل کمی آئ تھی اور 12705/10 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے تھے۔ تاہم ابھی مارکیٹ دوبارہ تیز اوپن ہوئ ہے اور 12770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جی ڈی مل والا مال بیچی جا رہا ہے۔ حاضر میں جے ڈی گروپ سے لفٹنگ بھی اچھی ہے۔ زیریں سندھ سے لوڈنگ کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔ 12200/12225 روپیہ کوئنٹل مال مل جاتے ہیں۔ پنجاب میں ملوں پر گنے کی آمدن بھی زیادہ ہوئ ہے۔ کل جے ڈی 1 572 جے ڈی 2 490 اتحاد 413 چودھری 389 حمزہ 799 آر وائی کے 377 اتفاق 380 اشرف 296 کنجوانی 460 چنار 312 ٹرالیوں کی آمدن تھی۔ ابھی آہستہ آہستہ آمدن زیادہ ہی ہو گی۔ لانگ ٹرم انویسٹرز ابھی رکے ہوئے ہیں۔ .
Dec 09 2024 13:39:35 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3700 گوجر خان کوالٹی 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں ڈیمانڈ ہے۔ .
Dec 09 2024 13:11:30 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 260 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی نیچے چلی گئ تھی جس وجہ سے بازار تیز ہوا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں سپلائ کافی زیادہ ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے 310 جبکہ تنزانیہ سے 328 کنٹینر آئے ہیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے 1100 جبکہ تنزانیہ سے 1097 کنٹینر پورٹ پر آئے ہیں۔ لوکل میں کافی مال پڑے ہیں اور آمدن میں بھی کافی مال ہیں۔ اس لیے امپورٹرز کالا چنا بیچ کر دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ باجرہ خرید رہا ہے کوئ جوار دوسرے آئٹمز میں منتقل ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ دکان دار بھی ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ بکنگ تنزانیہ سے 10 دسمبر تک کی شپمنٹ کے 705 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا سے دسمبر شپمنٹ 720 اور جنوری شپمنٹ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کالا چنا انڈیا میں بھی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ پچھلے 5/7 دن میں 6950 سے بازار 6650 روپیہ کوئنٹل پر آ گیا ہے جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے حوالے سے 785 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ .
Dec 09 2024 12:53:40 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ تاہم ان ریٹوں میں نفع پکا کرنا چاہیے۔ ریٹ بھی اچھا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 82 کنٹینر کراچی پورٹ پر آئے تھے جبکہ نومبر میں 199 کنٹینر پورٹ پر آئے تھے۔ اور دسمبر میں 400 کنٹینر لگ چکے ہیں۔ آہستہ آہستہ امپورٹرز مونگ میں مقدار زیادہ کر رہے ہیں کیونکہ جو باہر سے امپورٹ میں مال ا رہے ہیں ان کا ریٹ 11400 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں امپورٹڈ مال برازیل ارجنٹینا 11500/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ دوسری جانب کابلی مونگ بھی 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کابلی مونگ بھی تھوڑے تھوڑے مال آ ہی رہے ہیں۔ سبی کی باریک مونگ بھی شروع ہو گئ ہے۔ چونکہ امپورٹ میں مال آنے لگ گئے ہیں اس لیے لوکل مندہ تیزی اب انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہی ہو گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 930/940 ڈالر کا لیول ہے۔ .
Dec 09 2024 12:17:50 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 23500/24000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کنری منڈی میں آمدن کم تھی اور 500/700 بوری تک کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ سپر کوالٹی ہلکی سی نمی والے مال کے 23400 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ رچ سٹار کے 23700 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ .
Dec 09 2024 12:16:09 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 8500/8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 07 2024 18:08:28 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 8500/8600 روپیہ کوئنٹل کے لیول پر ہے۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Dec 07 2024 17:50:29 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 23000/23500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کنری منڈی میں اچھے اور خشک مالوں کی آمدن زیادہ ہے اور گاہک بھی بن جاتا ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 07 2024 17:46:01 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 118.5/119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں رکی ہوئی تھی۔ .
Dec 07 2024 17:36:41 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 12300/350 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ کافی انڈر کاسٹ تھی تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Dec 07 2024 17:27:43 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 14000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ انڈین گوار مارکیٹ بہتر ہے اور 5133 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott